لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے لاہور پریس کلب کے باہر بی ایس کی نشستوں میں 12.5فی صد کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں طلبہ نے کہا بی ایس کی نشستوں میں کمی غریب طلبہ و طالبات کے ساتھ ذیادتی ہے اس کے نتیجے میں لگ بھگ 650 طالبعلم پنجاب یونیورسٹی میں داخلے سے محروم رہیں گے۔یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے ، غریب طلبہ و طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کششوں کو کامیاب نہیںہونے دیں گے۔
سرکاری تعلیمی اداروںمیں تعداد کو آہستہ آہستہ کم کر کے اُنہیں نجی کرنے کی چالوں سے طالبعلم بخوبی آگاہ ہیں ،طالبعلم اپنے حقوق کی جنگ لڑنا جانتے ہیں ۔ انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے 12.5 فی صد کے فیصلے کو واپس لے کر طالبعلموں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ورنہ طالبعلم سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوں گے۔بعد ازاں سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ اسامہ اعجازنے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوے کہا کے طلبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی،ہم اپنی آنے والی نسل کے روشن مستقبل کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔