اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر پٹرولیم نے نہ صرف موجودہ بحران کو وقتی قرار دیا بلکہ منی بجٹ کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے رہے۔
وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی سے منسلک ہے۔ نرخ کم ہونے پر ریونیو پر بھی اثر پڑتا ہے۔
حکومت کو ابھی تک ساٹھ ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے گھریلو صارفین پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا۔