راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 5 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ فوجی عدالت نے 5 دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنائی جس کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں مجرم کراچی کے علاقے گڈاپ میں پولیس افسران کے قتل، بنوں جیل توڑنے،خیبرپختونخوا میں پولیوٹیموں پرحملوں میں ملوث تھے، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محمد صابرشاہ،حافظ محمد عثمان،اسد علی ، طاہراور فتح خان شامل ہیں جب کہ عمر قید کی سزا پانے والے دہشت گرد کا نام قاری امین شاہ ہے۔