پشاور (جیوڈیسک) رات گئے پشاور شہر اور گرد و نواح میں شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
چھتیں اور دیواریں گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو اداروں نے ملبے تلے سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کیا۔
مختلف حادثات میں 3 بچے اور دو خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ قاضی کلے میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔
واقعے کے فوراً بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔