بہاولپور: سنٹرل جیل میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Hanging

Hanging

بہاولپور (جیوڈیسک) نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں بوٹا مراد نے 2003 میں ہارون آباد ضلع بہاولنگر کی خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

قتل کے دوسرے مجرم محمد خان جوئیہ کا تعلق چشتیاں سے ہے جس نے عبدالمالک نامی شخص کو 1995 میں مقدمہ بازی کے عناد پر قتل کر دیا تھا۔

تیسرے مجرم فقیر محمد کا تعلق خانپور سے بتایا گیا ہے جس نے 2004 میں اسلام نگر کے کمسن بچے کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔ تینوں مجرمان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔