لندن (جیوڈیسک) چالیس سالہ جیمی میک کیرول کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں جبکہ فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اس نے دوسری نوکری بھی شروع کی تھی۔
اب اس نے سب کچھ چھوڑ کر عراق جانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ان کے مطابق برطانوی حکومت عراق میں موجود عسائیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
جیمی کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ میرے بچے مجھے دوبارہ دیکھ نہیں پائیں گے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میں اگر وہاں نہ گیا تو اپنے آپکو زندگی بھر معاف نہیں کر پاؤں گا۔