پاکپتن (جیوڈیسک) پاکپتن میں غیرت کے نام پر نوجوان نے فائرنگ کرکے تین کزنوں کو قتل اور بہن کو زخمی کر دیا۔
گاؤں پکا سدھار میں ملزم رمضان عرف کالی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی تین کزنز 16سالہ قلینا بی بی، 17 سالہ آسیہ بی بی اور 16 سالہ صباء کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ ملزم کی حقیقی بہن 17 سالہ فرزانہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی۔
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ کلیانہ پولیس نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔