ایران نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی اٹھا لی

Rice

Rice

لاہور (جیوڈیسک) رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد پاکستانی چاول کی درآمد کے حوالے سے طریقہ کار اور ضوابط کو حتمی شکل دینے کیلئے اس وقت ایران میں موجود ہے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ انڈسٹریز نسیم صادق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اکتوبر سے ایران کو چاول کی درآمد شروع کر دیگا۔

واضح رہے کہ ایران دنیا میں سب سے بڑا رائس امپورٹر ہے انٹرنیشنل ٹریک سنٹر کے مطابق پچھلے سال ایران میں چاول کی مانگ دگنی ہوگئی ہے۔

نومبر 2014ء میں 19 رکنی ایرانی رائس امپورٹرز کے ایک وفد نے لاہور میں مختلف رائس ملز اور فارمز کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی چاول کی تجارت کے حوالے سے تبادلہ خیالات کیا تھا۔