جنگی جنون: بھارت روس سے مزید 48 ایم آئی فائیو ہیلی کاپٹر خریدیگا

Mi-17V-5

Mi-17V-5

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے رو س سے مزید 48 ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل آکاش کی تیاری کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور میزائل کی تیاری کی منظوری دی ہے۔ بھارت تقریبا ایک ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے 48ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹرروس سے خریدے گا جبکہ آکاش میزائل کی تیاری پر 4 ارب 79کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے جو وزارت دفاع کے اہم فیصلے کرتی ہے کا اجلاس نئی دلی میں ہوا جس میں رافیل طیاروں کی قیمت طے کرنے والی کمیٹی نے کونسل کو بریفنگ دی۔