نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے دوران حراست کشمیری نوجوان کے لاپتہ ہونے کے مقدمے میں فوجی بریگیڈئر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 2002ء راولپورہ سرینگر گمشدگی کیس کے سلسلے میں پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک فوجی بریگیڈئر کو گرفتار نہ کریں۔
جسٹس ایچ ایل دھتہ اور جسٹس امیتوا رائے پر مشتمل عدالت عظمی کے ڈویژن بنچ نے بریگیڈئر کشور ملہوترا کو بھی حکم دیا کہ وہ اس حراستی گمشدگی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
بنچ نے کہا بریگیڈیر کشور ملہوترا کو پولیس حکام کی جانب سے گرفتار نہیں کیا جائے گا لیکن وہ انکوائری میں شامل ہونگے اور تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں گے۔