لاہور (اقبال کھوکھر) یو ایس ایڈ کے تعاون اور عورت فائونڈیشن کے اشتراک سے سنٹر فارلیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (CLAAS)کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت مورخہ 2 ستمبر2015ء بروز بدھ کو سالٹ آف ارتھ منسٹریز چرچ والٹن رود لاہور میں ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن منعقدکیا گیا۔
جس میں مقررین پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر اور پروگرام آفیسر روزمیری پال نے خواتین کے معاشرتی،معاشی اور خاندانی حقوق مساوات سمیت عورتوں کی زندگی ،صحت، تعلیم، روزگار کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے عورتوں کودرپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے مدلل تجاویز بھی پیش کیں۔
مقررین نے عورتوں کے حوالے سے حکومتی سطح پر بنائے گئے قوانین کو عملی طور پر مکمل نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔پروگرام میں علاقے بھر سے 76خواتیننے شرکت کی۔