اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 13 سے17 ستمبرتک وصول کیےجائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظوری خلاف اپیلیں 6اکتوبرتک دائر کی جاسکیں گی، 12 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 اکتوبر کو واپس لے سکیں گے۔ 14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیں گی جب کہ پولنگ پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 3 مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی جب کہ 3 دسمبر کو تیسرے مرحلے میں پنجاب میں 12 اور سندھ میں 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔