سری نگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس نے ایک بیان میں سید علی گیلانی کے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق علی گیلانی نے لکھا ہے کہ کشمیری قوم کا کاز مضبوط ہے۔
پاکستان کی کشمیری عوام کی حمایت نہایت حوصلہ افزا ہے۔ پاکستان کے مؤقف نےکشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نئی زندگی دی ہے۔
تمام دنیا نے مسئلہ کشمیر کی گونج سنی ہے انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ یہ سرحدی معاملہ نہیں بلکہ ایک کروڑ تیس لاکھ کشمیریوں کے مستقبل اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔