اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول وعسکری حکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پرعملدرآمد کے بارے میں اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سول بیوروکریسی اور عسکری حکام نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دیں گے جب کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان تیز کرنے کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔