مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) آج ہمارے ملک کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور نا قابل تسخیر ہے،پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے 1965کی جنگ میں اپنے خون سے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں اور پوری قوم نے مادر وطن کے تحفظ و یکجہتی کا بے میثال مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ناکوں چنے چبوائے۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمانیہ سیکرٹری و ایم پی اے مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے آبائی شہر مصطفی آباد کو الحمد اللہ یہ شرف حاصل ہے کہ یہاں 1965کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے 55شہدا دفن ہیں، جنہوں نے دشمن کے نا پاک عزائم خاک میں ملا کر عرض پاکستان کی خاطر لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ہمیشہ کیلئے لا فانی ہو گئے، محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہمجھے ادب سے گہرا لگائوں ہے اور اسے فروغ دینے کیلئے میں نے اپنے پرانے ساتھیوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ 6ستمبر کے حوالے سے شہدا کی یاد میں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہر سال ادبی محفلیں اور سٹیج ڈراموں کا انعقاد کروایا کریں گے جوکہ ہمارا روائتی کلچر تھا جس میں مصطفی آباد کے مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، رائے کلاں کا رہائشی نوجوان ناصر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں رائے خورد و بیدیاں کے درمیان دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ناصر شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ سرفراز احمد زخمی ہو گیا، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)لیہ کے سنیئر صحافی محسن عدیل کے اغواء پر پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، مغوی صحافی کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر پریس کلب مصطفی آباد و نائب صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں لیہ کے سنیئر صحافی محسن عدیل کے اغواء کی پر زور مذمت کی گئی، اجلاس میں شاہد عمر،سید اسرار احمد زیدی شاہ، اصغر علی شہزاد، محمد شاہد قادری، بابا طارق مقبول، سعید احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم مختار انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، عمر حیات خاں، ارشد علی جوئیہ، چوہدری ہاشم علی خاں،چوہدری اصغر علی، حافظ طاہر اقبال، زبیر احمد بھٹی، رانا توقیر احمد،، قیصر عباس، عمر فاروق بھٹہ، محمد سعید، ڈاکٹر رحمت علی، عامر بھٹی، سید محسن شاہ، عبدالرحمان انصاری، عبدالمنان سلفی،شہزاد، مہر عرفان، حاجی غلام قادر ودیگر صحافیوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے صحافی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا، صحافیوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور آئے روز صحافیوں کے اغوائ، قتل اور تشدد کے واقعات کی روم تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کری۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مرکزی صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ(انقلاب) 6ستمبر کو پنجاب کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ مرکزی و صوبائی عہدیداران و سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہو گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) کے مرکزی صدر مہرحمید دلو 6ستمبر کو مصطفی آباد للیانی کا دورہ کریں گے اور مصطفی آباد میں دفن 55شہدا کی آخری آرام گاہوں پر فاتحہ خوانی کریں گے اور چادر چڑھائیں گے، جس کے بعد قصور دفتر کا افتتاح کریں گے اور تنظیم میں شامل ہونے والے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کریں گے، ان کے ہمراہ رانا عثمان صوبائی صدر پنجاب، علی رضوی اینکر و صوبائی جزل سیکرٹری پنجاب، فضاء سلیم صوبائی صدر پنجاب خواتین ونگ، عدیل رضوی صدر اینکر پرسن، شمائلہ حبیب اینکر پرسن، نائلہ ندیم، اینکر پرسن کے علاوہ مرکزی و صوبائی عہدیداران کی بڑی تعداد ہو گی، مرکزی صدر مہر حمید دلو نے صوبائی نائب صدر پنجاب محمد عمران سلفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں ساہیوال، خانیوال، اوکاڑہ، گجرات ودیگر اضلاع کا دورہ کریں گے اور ضلع دفاتر کا افتتاح کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم تمام صحافیوں کی نمائندہ جماعت ہے اور مقصد صرف اور صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ ہے،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126