پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں فلسطین کے سابق لیڈر یاسر عرفات کی موت کے اسباب کی تحقیقات پرمامورتین رکنی جوڈیشل ٹیم نے تحقیقات روکے جانے کے خلاف دی گئی درخواست پر جوابی دعوی دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی ججوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یاسرعرفات کی موت سے متعلق مزید شواہد نہیں ہیں۔ اس لیے وہ اس کیس کی مزید تحقیقات کرنے سے معذور ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یاسر عرفات کی موت کے اسباب جاننے کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی ججوں نے تین ماہ قبل یہ کہہ کر تحقیقات روک دی تھیں کہ عرفات مرحوم کی موت سے متعلق مزید شواہد نہیں ہیں۔