کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی لیگل ایڈ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کی غیر آئینی اور غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائیں، گزشتہ رات تین کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا گیا۔
ایم کی ویما لیگل اینڈ کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کارکنان کی غیرآئینی اور غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائیں۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پانچ ستمبر کی صبح پانچ بجے بلدیہ ٹائون سیکٹر کے کارکنان رمضان اور عارف کو گھروں سے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گلشن معمار کے کارکن ظفر کو سادہ لباس اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔