مرزا شبیر جرال نے سید عابد حسین اور چوہدری اظہر حسین گورائیہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

PML N

PML N

گجرات (ظہیر عباس ملک) ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی سینئر نائب صدر مرزا شبیرجرال نے سید عابد حسین اور امیدوار برائے چیئرمین یوسی سماں چوہدری اظہرحسین گورائیہ کی قیادت میں رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری مبشرحسین کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

شمولیت اختیار کرنے کے موقع پریوسی سماں کی مختلف برادریوں جن میں مسلم لیگ ق ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے، اس موقع پر چوہدری مبشرحسین نے کہاکہ یوسی سماں میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے تمام ورکرز اورساتھی ملکر محنت کریں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں۔

کیونکہ بلدیاتی الیکشن لڑنا اتنا آسان کام نہیں، اس میں محنت اور پارٹی ورکرز کاساتھ ہوناانتہائی ضروری ہے، مرزا شبیر حسین جرال نے کہا ہے کہ ہم یوسی سماں کے علاقوں ،موہلہ اور قلعہ دار میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر راجہ خورشید احمد، راجہ سلیم اختر،راجہ قمرخورشید، عبدالحمید جرال سابق کونسلر، مرزا رحمت علی سابق چیئرمین زکوٰة عشر کمیٹی، مرزا رشید بیگ، محمدبوٹا جرال، عبدالحمید جرال، مرزا منور شریف جرال، منورجاوید بابرجرال، مرزا مشتاق جرال، مرزا مقصود جرال، محمدبابر جرال(مجاہد گروپ) جبکہ یوتھ سماں کے سرپرست اعلیٰ طاہر بٹ،صدر یوتھ ونگ (ن) مرزا جمیل شاہین جرال، جنرل سیکرٹری راجہ خالدمحمود قلعہ دار بھی موجود تھے۔

PML N

PML N