کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) افواج پاکستان نہ صرف جذبہ ایمانی اور پاکستان کیلئے قربانی کے جذبے سے سرشار ہیں بلکہ ان کی فرض شناسی ‘ دیانتداری اور حب الوطنی بھی مثالی ہے اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیت انہیں دنیا کی ممتاز ترین افواج بناتی ہیں اور انہی صفات کے باعث 1965ءکی جنگ ستمبر میں افواج پاکستان نے رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کو بدترین شکست اور ذلت و رسوائی سے دوچار کیا۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی ‘ مہمان خصوصی یحییٰ خانجی تنولی ‘ صدر محفل عبدالعزیز عرب و الطاف حسین ایڈوکیٹ‘ اسلم خان ‘ یونس سایانی‘ نور محمد غازی اور تقریب کے آرگنائز ر اقبال چاند نے ایم آر پی شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ ” یوم دفاع پاکستان “ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سورما تاریخ کی ذلت و شکست کو بھلاکر ایک بار پھر افواج پاکستان سے پنجہ آزمائی کی خواہش رکھتے ہیں۔
تو عوام کے اعتماد سے افواج پاکستان بھی بھارتی شکست اور ذلت و تذلیل کی تاریخ ایکبار پھر دہرانے کیلئے تیار ہیں ۔تقریب میں رابعہ میمن ‘ نگہت ہاشمی ‘ ڈاکٹر انیسا ¿ ‘ ڈاکٹر صائمہ خان ‘ کلثوم کے کے ‘ ڈاکٹر عاصمہ ‘ محترمہ نعیمی قمر ‘ سویرا خان ‘ شبانہ شیخ ‘ جرنلسٹ فرح ناز ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘ روبینہ شاہین ‘ روزینہ خان روزی ‘ڈاکٹر مونا ‘ روزینہ خان روزی ودیگر نے شرکت کی۔