لندن (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 64 رنز سے شکست دے دی۔ کینگروز کو 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
لارڈز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے۔ ورلڈ چیمپئن کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ، جارج بیلے،اور آل راؤنڈر مچل مارش نے نصف سینچریاں اسکور کیں، گلین میکسویل ایک رن کی کمی سے ففٹی نہ بنا سکے۔
مچل مارش اور میکسویل کی اننگز میں تین تین بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دو سو پینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کینگروز نے 64 رنز سے میچ جیت کر ون ڈے سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔