ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی ہیرو اجے دیوگن نے اپنی مشہور فلم’’سنگم‘‘ کا تیسرے اور ’’گول مال‘‘ کا چوتھا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
اداکار اجے دیوگن اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں ممتاز مقام رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد ایکشن، کامیڈی اور رومانوی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے تاہم اب اداکار اجے دیوگن نے اپنی شہرہ آفاق فلموں’’سنگم‘‘ اور کامیڈی فلم’’گول مال‘‘ کا چوتھا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجے دیوگن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری فلموں ’’سنگم‘‘ اور ’’گول مال‘‘ کو شائقین نے بے حد سراہا ہے جس کے بعد فلم ’’سنگم‘‘ کا تیسرا اور ’’گول مال‘‘ کا چوتھا سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہوں تاہم اب جس فلم کا اسکرپٹ بہتر ہوگا وہی پہلے کروں گا۔