نیویارک (جیوڈیسک) مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پر گینز ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیاہے۔
گینز بک ورلڈ ریکارڈز نے اسپورٹس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ریکارڈبنانے کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کا نام تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کے طور پر اس فہرست میں شامل ہے۔ 2014 ءمیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 56 گیندوں پر سنچری بنا کر ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔
جس کے نتیجے میں 41 سالہ مصباح الحق کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2016 ءکے ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹینس اسٹار نوواک جاکووچ کا نام سب سے زیادہ یعنی 5آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے پرگینزبک میں شامل کیا گیا ہے۔
جرمن ٹینس اسٹار سبین لسزسکی کا نام تیز ترین سروس کرانے والی خاتون پلیئر کے طورفہرست میں شامل ہے جو 211 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سروس کرا چکی ہیں۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 3 سرٹیفکیٹس ملے ہیں، وہ اسپینش لیگ میں سب سے زیادہ یعنی 27ہیٹ ٹرکس کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دنیا کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔