کوبانی (جیوڈیسک) تینوں کی میتوں کو لے کر متعدد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ترکی کے سرحدی قصبے سوروچ سے کوبانی پہنچا۔
ترکی کے بعض ارکان پارلیمان بھی اس قافلے میں شامل تھے لیکن انہیں تین کلومیٹر دور سرحد پر روک لیا گیا تھا۔
تدفین کے بعد عبداللہ کردی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ انکے بچوں کی موت کے بعد عرب ممالک شام کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کریں گے۔