لندن (جیوڈیسک) انڈیپینڈنس پارٹی کے رہنما نائیجل فیراج نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔
نائیجل فیراج کے مطابق ان کی پارٹی اس مہم کو سپورٹ کرنے کے لیے تین سو سے زائد پروگراموں کا انعقاد کرے گی تاکہ دو ہزار سترہ کے آخر میں ہونے والے طے شدہ ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی جا سکے۔
پارلیمان میں انڈیپینڈنس پارٹی کے واحد رکن ڈگلس کارسویل کا کہنا تھا کہ برطانیہ علیحدگی کے بعد بھی یورپی یونین سے اچھے تعلقات رکھنے کا خواہاں رہے گا۔