نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے پناہ گزینوں کی مدد پر جرمنی اور آسٹریا کو قابل تحسین قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این سی ایچ آر کے مطابق جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے تارکین وطن کی میزبانی کا فیصلہ انسانی اقدار پر مبنی سیاسی قیادت کا فیصلہ ہے تاہم چند ممالک کی طرف سے پناہ گزینوں کی مدد کا فیصلہ کافی نہیں اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر وہ پناہ گزینوں کی امداد کے لیے تیار ہیں۔