فرینکفرٹ (جیوڈیسک) شامی مہاجرین کا جرمنی میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمنی نے 10 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کی آمد کا امکان ظاہر کیا ہے
جرمنی نے شام کے تارکین وطن کےلیے دل کے ساتھ سرحد کے دروازے کھولےتو پریشان حال چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شام اورعراق سے آنے والے مزید 70 پناہ گزیں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچ گئے۔ادھریونان کےشہر Mytilene میں تقریباً ایک ہزار پناہ گزینوں نے شہرکی بندرگاہ تک مارچ کیا۔
اس احتجاج کے دوران پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ کینیڈا میں ترکی کے ساحل پر ڈوبنے والے ایلان کردی اور اس کے بھائی کی یادمیں یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔