مانسہرہ: رکن صوبائی اسمبلی حاجی ابرار کے بیٹا کار حادثے میں جاں بحق
Posted on September 7, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Mansehra
مانسہرہ (جیوڈیسک) تیز رفتار کار الٹنے کے حادثے میں قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی ابرار کے بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حاجی ابرار کے صاحبزادے رمیز ابرار اپنے دو دوستوں کے ہمراہ کار میں گھر جا رہے تھے کہ کالج روڈ پر کار الٹ گئی۔
حادثے میں رمیز ابرار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں دوست زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com