یادگار شہداء کھاریاں چھاونی میں تقریب کے شرکاء کا خطاب

Kharian

Kharian

کھاریاں : یادگار شہداء کھاریاں چھاونی میں تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل ظفر الحق گریژن کمانڈر کھاریاں نے کہا کہ قائداعظم اور اُن کے ساتھیوں کی طویل جدوجہد اور ہزاروں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا۔

ہم تحریک پاکستان سے آج تک کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1948ئ، ستمبر1965ئ، 1971ء اور آج تک شہداء کی لازوال قربانیوں کے ثمر سے ملک پاکستان کی بقاء ہے آج ہم آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں ہمیں اپنے شہدا پرفخرہے آئندہ اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پاک فوج کے جوان6ستمبر کی تاریخ کودوبارہ دہرائیں گے۔