کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کو الیکٹرک واٹر کولر کا تحفہ دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع میں علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
انہیں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے سہولت مہیا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے اعلان کیا کہا انشا اللہ بہت جلد واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ میں فیلڈ لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے کام کا آغاز کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے واحد اسپورٹس کلب کے کپتان اعجاز احمد و دیگر کھلاڑیوں کو کلب کے لئے الیکٹرک واٹر کولر کا تحفہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کپتان اعجاز احمد نے کلب کے تمام عہدیداروں ،کھلاڑیوں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کا شکریہ ادا کیا۔