صنعا (جیوڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی فضائیہ کے تازہ حملوں میں سولہ حوثی باغی ہلاک تیرہ زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت صنعا میں اتحادی فضائیہ نے ال دائیلامی ائیر بیس سمیت باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ مرنے والوں میں اہم باغی ارکان بھی شامل ہیں ۔ ماریب صوبہ میں بڑی تعداد میں اتحادی افواج کی ہلاکت کے بعد فضائی حملوں میں تیزی آئی ہے۔
جبکہ یمن کے مشرقی حصے میں علاقے پر قبضے کے لیے معزول صدر منصور ہادی کی حامی ملیشیا اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔