جہلم (رپورٹ پیرس ادبی فورم) جہلم میں واقع ایس ایل ایس کالج میں یو کے میرج انگلش ٹیسٹ کی تقریب اسناد اور لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305 -N2 کے پراجیکٹ ایجوکیشن فرسٹ پر فرانس کی معروف شاعرہ سمن شاہ کو بطورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔
سمن شاہ نے منیجنگ ڈائریکٹر SLS ڈسٹرکٹ چیئرپرسن سوشل ویلفیر کلبز انٹرنیشنل جناب سرفراز ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے سمن شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر سرفرازملک کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہSLSکالج نہ صرف بلند معیار تعلیم کے لیے کوشاں ہے بلکہ طلباء میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بھی اجاگر کر رہا ہے۔
سمن شاہ نے مذید کہا کہ SLSجہلم جیسے چھوٹے شہر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور پرانا انگلش ٹیسٹ رجسٹرڈ ادارہ ہے سمن شاہ نے اس موقعے پر جشن ِ آذادی پر لکھا کلام سنایا جس میں انہوں نے نوجوان نسل کا یہ پیغام دیا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی اور پاکستان کی بقا کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔
سمن شاہ نے طلباء میں اسناد تقسیم کیں اور تمام طلباء کو دلی مبارکباد دی تقریب کے اختتام کے بعد سمن شاہ نے SLS کالج کا دورہ کیا اور اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر سرفراز ملک صاحب کو ایکبار پھر مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کیا۔