لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کی برطرفی کا حکم معطل کر دیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، وزارتِ پٹرولیم اور فریقین کو 17 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
عارف حمید نےاپنی برطرفی کو چیلنج کررکھا تھا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئےسماعت ملتوی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم نے دو روز قبل ایم ڈی سوئی نادرن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا – انہوں نے اپنی برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے مطابق ان کے عہدے کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی لیکن انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
معیاد کی تکمیل سے قبل عہدے سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ لہذا ان کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیکر عہدے پر بحال کیا جائے۔