پاکستان میں آج دنیا بھر کی طرح شرح خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Education

Education

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان میں آج دنیا بھر کی طرح شرح خواندگی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان کے شہری علاقوں میں شرح خواندگی 79 اعشاریہ 21 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں یہی شرح 48 فیصد تک ہے، جو کہ ایک المیہ ہے۔

ماہرین کی نظر میں دیہاتی علاقوں میں شرح خواندنگی میں کمی کی بنیادی وجہ انفراسٹرکچر کی کمی ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت شہروں کے بجائے اب دیہی علاقوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر قائم کرے اس سلسلے میں طلبا کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں، اور ان میں مہیا کی جانے والی سہولیات اور فنڈز کی کمی بھی شرح خواندگی میں کمی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

ماہرین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ حکومتی پالیسیز میں تعلیم کبھی ترجیح نہیں رہی، ایسے میں غریب کا بچہ اپنے گھر میں کیسے علم کی شمع جلا کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔