لاہور: بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی تاریخ ختم

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی تاریخ ختم جبکہ جمع کرانے کی تاریخ 11 ستمبر ہے 84 آزاد امیدواروں نے لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

لاہور میں 43 رینٹرنگ افسران کے پاس 84 آزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے جبکہ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار ایک دو روز میں اپنے کاغذات جمع کرانے شروع کریں گے۔ تاہم ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے اپنے امیدواروں کی لسٹ فائنل نہیں کی۔

سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماوں کے مطابق آنے والے دنوں میں جو امیدوار فائنل ہو گا اس کے نام پر پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے بعد وہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 ستمبر، جبکہ جانچ پڑتال 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔