چکوال : ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف ضلعی سیکریٹریٹ چکوال نے پارٹی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کے حوالے سے واضع کیا ہے کہ ان کی کسی قسم کی ملا قات سردار غلام عباس سے نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کے بارے میں چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان صاحب نے کسی قسم کی میٹنگ کی ہے وہ چکوال کی مختلف لوکل اخباروں میں شائع ہونے والے پراپگنڈے کی وضاحت کر رہے تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار مطمئن رہیں اور کسی قسم کی افواء سازی کی مہم سے متاثر نہ ہوں اور اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں ۔انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف ہی ن لیگ کا مقابلہ کرے گی۔