مشرق وسطیٰ (جیوڈیسک) مشرقی وسطی کی ریاستوں ترکی، شام، لبنان، اسرائیل اور قبرص میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ لبنان میں طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی وسطیٰ ریاستوں شام، ترکی، لبنان، اسرائیل اور قبرس میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی بری طرح درہم برہم کردیا جس کے باعث متعدد شہرگردو غبار کی لپیٹ میں آگئےاور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اسکولوں کو بند کر دیا گیا اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔
لبنان حکام کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتالوں کا رخ کررہی ہے جب کہ محکمہ صحت نے بھی عوام کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔