واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پہلی بار ای میلز کے معاملے پر معافی مانگی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر افسوس ہے اور وہ اسکی مکمل ذمہ داری لیتی ہیں۔
مبصرین کی رائے میں ای میلز اسکینڈل کی وجہ سے سابق امریکی صدر کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم کو دھچکا پہنچا ہے اور مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔