ایتھنز (جیوڈیسک) یونان اور اقوام متحدہ نے یونان کے جزیرے لیزبوس پر پھنسے 25 ہزار تارکین وطن کے انخلا کے لیے اضافی عملہ اور بحری جہاز بھیجے ہیں۔
انٹرنیشنل ریسکیو کیمٹی (آئی آر سی) کے سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ سے فرار ہونے والے شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے مزید اقدام کرے۔
اس وقت یہ پناہ گزین یورپی یونین میں جمع ہو رہے ہیں۔ 45 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے والے ممالک ترکی، اردن اور لبنان کی طرف دیکھ کر امریکہ کو پناہ گزینوں کی آباد کاری میں اپنا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
تارکین وطن کو ایتھنز پہنچانے کے لیے ایک خالی فٹبال گراؤنڈ میں مرکز بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ایک یونانی وزیر ڑیانس موزالس کا کہنا تھا کہ ’لیزبوس پھٹنے کے قریب ہے۔