ہارون آباد : قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آن پہنچاہے کہ عوام اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں آپس میں تفرقہ نہ ڈالیں اور متحد ہو کراللہ اکبر تحریک کا ساتھ دیں تاکہ موجودہ حکمرانوں اور مختلف خیال ،بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو شکست فاش دی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کاپہلے ہی عوامی تحریک اور وحدت المسلمین کے ساتھ اتحاد کا ناطہ جڑا ہو اتھاپی پی پی اور زرداری کے خلاف تحریک انصاف والوں کا ہمیشہ گالی گلوچ کا سلسلہ چلتا رہا ہے
اب صرف اقتداری دیوی کی پرستش کرنے اور بلدیاتی اداروں کے فنڈز مل جل کرہڑپ کرنے کے لیے بھان متی کا کنبہ جڑ گیا ہے اب سندھ اورپنجاب کے عوام صر ف اور صرف انتخابی نشان گائے پر مہریں لگاکر ہمیں کامیاب بنائیں ن لیگ سمیت دوسری بڑی پارٹیوں میں سبھی وہی گھسے پٹے سیاسی مہرے موجود ہیں جو ہر دور میں مقتدر رہے ہیں انہوں نے دل کھول کرخزانہ کو لوٹا ،غریب عوام کے لیے بنائی جانے والی سکیموں سے مال بنا کر بیرون ملک اپنے اکائونٹ بھر ڈالے اور نت نئے پلازے ،فیکٹریاں اور محلات تعمیر کروائے ہیں
انہی سبھی سیاست دانوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کی کوئی فکر نہ ہے۔نچلے طبقات کی خواتین بمعہ بچوں بھوک ننگ ،افلاس ادویات کے نہ ملنے کی وجہ سے خود کشیاں کر رہی ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے بتایا کہ عوام جاگیرداروں ،خونخوار نو دولتیوں کے اس جگتو فرنٹ کوپارہ پارہ کرڈالیں گے اللہ اکبر تحریک مظلوم طبقات ،مزدوروں ،کسانوں ،ہاریوں کے لیے بنائی گئی ہے
جبکہ در اصل ن لیگ اور متحدہ جماعتوں نے مک مکا کرلیا ہے کہ یہ تم یا پھر ہم یعنی “اندھا ونڈے ریوڑ یاں مڑ مڑکے اپنیاں نوں”والی بات ان پر صادر آتی ہے اس لیے عوام ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کرصرف اللہ اکبر تحریک کو ہی کامیاب کریں گے۔