ٹیکسلا پولیس کی کارروائی : گاڑی سے بارودی مواد برآمد، 2 ملزم گرفتار

Explosive Material

Explosive Material

راولپنڈی (جیوڈیسک) پولیس نےٹیکسلا میں جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی سے بارودی مواد برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی سے 200ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سامان خیبر پختونخوا سے کاروباری مقاصد کے لیے لا رہے تھے، بارودی مواد پہاڑوں کو توڑنے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔