اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ آج عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائینگے۔ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے 17اگست کو اپنے عہدے کا حلف لیا،وہ صرف 23دن اس عہدے پر فائز رہے۔
جسٹس جواد خواجہ اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے ،این آر او ، جنرل پرویز مشرف کے 3 نومبر 2007کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دینے ، آئین توڑنے پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانے سمیت کئی اہم فیصلوں میں شامل رہے۔