اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ فرخ شہباز وڑائچ

Farrukh Shahbaz Warraich

Farrukh Shahbaz Warraich

لاہور : جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ فرخ شہباز وڑائچ نے سپریم کورٹ کے اردو زبان کو بطور دفتری زبان رائج کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں کہا یہ فیصلہ ہماری عدالتی تاریخ میں سنہرے حروف سے یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی اردو زبان کے لیے اس عظیم کاوش کوملکی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کے حکومتی سطح پر آرٹیکل 251کے تحت اردو زبان کی ترویج وترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔