کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر لانڈھی ٹائون بلال نیازی نے تحریک انصاف غریب اور مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے عمران خان کی قیادت میں ملک میں امن اور انصاف کا راج قائم کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 10محمد نگر لانڈھی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈوائزری کمیٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے رکن نعمت سواتی ،شکیل تنولی ،اشرف خان بھی موجود تھے اس موقع پر تنولی برادری کے سینکڑوں معززین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اور بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دینے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنا نے کا اعلان کیا۔
کارنر میٹنگ عوامی اجتماع میں تبدیل ہوگیا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تنولی برادری کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء بلا ل نیازی نے کہاکہ عوامی تائید و حمایت کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف شہر کراچی سے ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ انشااللہ شہر قائد کا آئندہ میئر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران کا نامزد کارکن ہوگا اس موقع پر بلال نیازی نے عوام کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف شہر میں بلدیاتی نظام سنبھالنے کے بعدعلاقائی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے ساتھ شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی عوامی اجتماع سے علاقہ معززین خطاب شاہ ،اقبال ہزاروی ،رفیع خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقہ تنولی برادری سمیت دیگر برادریوں کے معززین نے تحریک انصاف کے رہنماء بلال نیازی کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلا یا۔