کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں 2 مختلف بارودی سرنگ کے دھماکوں میں 2 فوجی اور 2 بچے ہلاک ہو گئے۔
کابل کے کلاکان ضلع میں پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان نیشنل آرمی کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
دوسرا واقعہ امام شاہ ضلع میں اس وقت پیش آیا جب پل تلے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو بچے ہلاک ہو گئے جبکہ دو بچے اور خاتون زخمی ہو گئی۔