بہاول نگر (جیوڈیسک) بہاول نگر میں رشتے کے تنازعے پر 2خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ ملزمان نے چھریوں کے وار سے 1شخص کو زخمی بھی کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق محلہ نظام پورہ میں رشتے کے تنازعے اور مقدمہ بازی کے تنازعے پر 6ملزمان منظور قریشی کے گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود افراد سے لڑائی کی۔
تمام متاثرہ افراد کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔