بازار کے فٹ پاتھوں پر تاجروں کا قبضہ، سڑکوں پر رکشوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی بھرمار

Traffic

Traffic

اٹک : بازار کے فٹ پاتھوں پر تاجروں نے قبضہ کر رکھا ہے سڑکوں پر رکشوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی بھرمار،کئی حادثات ہو چکے ہیںبلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ٹریفک پولیس نے دیدہ دانستہ آنکھیں بند کر رکھی ہیں کہ مقامی سیاستدان حکمران خفا نہ ہو جائیں۔

پھر کہیں دور دراز علاقہ میں تبادلہ نہ کرد یا جا ئے اٹک شہر کے بزرگ شہریوں اور دیگر معززین نے اٹک نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی فرصت میں قبضہ گروپ سے فٹ پاتھ واگزار کرائے جائیں۔

ٹریفک پولیس کی عدم توجہ کے باعث اگر کوئی حادثہ رونما ہو اتو ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔