جاپان میں ریکارڈ بارشیں، دریائوں میں طغیانی، عوام گھروں میں پھنس گئے

Flood

Flood

ٹوکیو (جیوڈیسک) جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے۔

ریسکیو اہلکار پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جاپان کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔

فوکوشیما میں بارش نے پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنس گئے۔

ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر اعظم شنزوآبے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔