اسلام آباد : ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے دو ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کر کےجعلی شناختی کارڈ بنانے پر نادرا اور پولیس افسر کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا قمر ندیم اور اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی منور حسین شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔