بدین (عمران عباس) بدین میونسپل کمیٹی کی جانب سے کتا مار مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، گذشتہ دو روز کے دوران ایک سو سے زائد کتوں کو زہر کھلا کر مار دیا گیا۔
بدین شہر کی گلیوں میں پھرنے والے آوارا کتے شہریوں کے لیئے عذاب بنے ہوئے ہیں جو آئے دنوں اکثر اوقات شہریوں کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کی شکایات موصول ہوتی تھی شہریوں کی شکایات کو دور کرنے کے لیئے میونسپل کمیٹی بدین کے سینٹری انسپیکٹرغلام مصطفی خاصخیلی کی سربراہی میں میونسپل کے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں غریب آباد، سیرانی روڈ، حیدرآباد روڈ، کراچی روڈ، عابد ٹاؤن، حیدرٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک سو سے زائد کتوں کو ماردیا ہے جس کے بعد شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سینٹری انسپیکٹر غلام مصطفی خاصخیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 500سے زائد کتوں کا ٹارگیٹ پورا کرنا ہے جو اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔۔