ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت اور حافظ محمدشبیر ممبراوپیک و الحافظ گروپ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان محمداسلم خان کے علاوہ سفارتخانہ پاکستان کویت کے اسٹاف اور کویت میں موجود سینکڑوں پاکستانیوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تقریب کا باقاعدہ آغازحافظ محمدشبیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ فیصل ریاض اور قمرنظامی نے حاصل کی۔جبکہ سٹیج کے فرائض نامور کمپیئر محمد افضل شافی اورسہیل یوسف نے سرانجام دئیے۔واضح رہے سہیل یوسف کا شمار کویت میں کمپیئرنگ کے حوالہ سے ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت و سرپرست اعلی پاکستان قرآت و نعت کونسل کویت اور حافظ محمدشبیرممبراوپیک (الحافظ گروپ) کی سرپرستی میں پاکستان قرآت و نعت کونسل کے عہدیداران نے یوم دفاع پاکستان کا پروگرام ترتیب دیا۔
جس میں پاکستانی طلباء و طالبات نے وطن عزیز سے محبت کر اظہار ٹیبلو کی شکل میں کیا۔ تقریب میں سب سے زیادہ اہم بات یہ رہی کہ اس موقع پر کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ کر امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ نور کو محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت کی جانب سے تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے دو ہزار امریکی ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا اور ایک ایسا ہی اعلان یوکے انٹرنیشنل کے کویت میں اونر ثاقب جمیل کی جانب سے بھی دوہزار امریکی ڈالر اور سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا جس کو تقریب میں موجودپاکستانی کمیونٹی نے قدر کی نگاہ سے سراہا۔اسکے علاوہ پرنسپل کرنل انجم کو انکی کویت میں دس سالہ خدمات پر اعزاز ی شیلڈسے نوازا گیا۔
تقریب حافظ محمدشبیرممبراوپیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی فوج کی پاکستان کیلئے قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا اور آج کی اس تقریب کا مقصد بھی یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب کو جوش و جذبہ سے منانا ہے اور کویت میں بسنے والے پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ دیارغیر میں رہتے ہوئے بھی ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اوررہیں گے اور اوورسیز پاکستانیز بھی پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کو جب خطاب کیلئے سٹیج پر بلایا گیا تو تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بڑے جوش و خروش سے انکا استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔
تقریب میں معروف گلوکار علی یاسر،امجدکھوکھر اور انکی ٹیم نے بھی ملی نغمے اور گیت پیش گئے۔تقریب میں کویت میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے پر نامور صحافیوں محمد عمر اور عبدالشکور ابی حسن بیو ر و چیف رو نا مہ نو ا ئے و قت کو یت کو بھی شیلڈ دی گئیں۔تقریب کے آخر میں محمد عارف بٹ اور حافظ محمد شبیر نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے منتظمین شہزاد احمدصدر پاکستان قرآت و نعت کونسل ،محمدافضل شافی سینئرنائب صدر پاکستان قرآت و نعت کونسل، طارق علی محسن نائب صدر ،صاحبزادہ عرفان اعظم کیانی،رانا شہزادصادق، آصف باجوہ، عابد ملک، ذیشان چشتی، نبیل راجپوت، بشیرتارڑ، الف دین، محمدزبیر، طارق جندران، اللہ دتہ بھکرکو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات میں میاں ارشد صدر پاکستان مسلم سنٹر(ن) کویت، ملک نور محمد صدر فرینڈز ویلفیئرسوسائٹی ، جہانزیب خان صدر اے این پی، عرفان ناگرہ صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کویت، محمدزبیرشرفی صدر لیبرونگ(ن) کویت، شمشاد خان تنولی کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف کویت، ملک اخلاق، راجا ظفراقبال منیجرپاکستان بزنس سنٹرکویت، محمدنعیم جان بانی کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی، عدیل شہزاد سندھو، میاں عمران ، ماجد چوہدری ڈائریکٹر پاکستان نیشنل سکول حولی، کرنل انجم پرنسپل ،عطاالرحمن پرنسپل، میڈل غزالہ بانو، میڈیم زرینہ غلام کے علاوہ ہرمکتبہ ہائے فکر کے افراد شریک ہوئے۔یوم دفاع پاکستان تقریب میں پاکستانی طلبا ء و طالبات کو امتحا نات میں بہترین کارکردگی پر شیلڈ بھی دی گئیں۔